اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے تمباکو ، چینی ، کھاد ، سیمنٹ اور بیوریجز پانچ شعبوں کی مصنوعات کی نگرانی ، جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی انٹلی جنس و انوسٹی گیشن آئی آر کی سربراہی میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، ا یف بی آر نے ان پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ان لینڈر یونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک بھی قائم کر دیا ہے ،ایف بی آر کے معتبر ذرائع کے مطابق کمیٹی مذکورہ پانچ اشیاکی ٹیکس چوری ا ور غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے روڈ میپ تیار کرے گی اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کےذریے ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کرے گی ، کمیٹی کے ذریعے غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کی موثر مانیٹرنگ کی جائے گی اور چینی ، کھاد ، سیمنت اور بیوریجزکی بھی نگرانی کرے گی ،ان لینڈریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا جبکہ پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی نقل وحرکت والے روٹس پر انفورسمنٹ سکواڈ پیٹرولنگ کر ے گا اور یہ موبائل سکواڈ گاڑیوں اور ان مصنوعات کی سٹوریج والی جگہوں پر چیکنگ کرے گااور اشیا ء پر ٹیکس مہر نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔